Thursday, April 25, 2024

اوباما نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کا حکم جاری کر دیا

اوباما نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کا حکم جاری کر دیا
October 19, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدربراک اوباما نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کاحکم دے دیا ،یورینیم کے خطرناک استعمال کے پیش نظرامریکا نے طویل عرصے سے ایران پرپابندیاں عائدکررکھیں تھیں۔ تفصیلات کےمطابق براک  اوباما نے اتوار کو  اپنی انتظامیہ کو   تحریری  طور پر  حکم دیا کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں ،صدر اوباما نے محکمہ  خارجہ،خزانہ،کامرس اورتوانائی کے  سیکرٹریزسے پابندیاں ہٹانے کےلیے کہاہے ۔ براک اوباماکی جانب سے ایران اورچھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے نوے دن مکمل ہونے پر یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں  اس سال جولائی میں آسٹریاکے دارالحکومت ویانامیں چھ عالمی طاقتوں اورایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پر معاہدہ طے پایاتھا۔