Thursday, March 28, 2024

اوباما فوٹوگرافر بن گئے

اوباما فوٹوگرافر بن گئے
September 25, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر باراک اوباما نے پہلے افریقن امریکن تاریخ سے متعلق عجائب گھر کا افتتاح کردیا اور بطور فوٹرگرافر لوگوں کی تصاویر بھی بنائیں ۔ تفصیلات کےمطابق اوبامانےنئی نوکری ڈھونڈ لی آپ سوچ رہےہوں گےجناب کہ وائٹ ہاؤس سےرخصتی  ہونےوا لی ہے اسی لئےکیمرہ پکڑےمیدان میں   آگئےہیں۔ لیکن جناب ایسی کوئی بات نہیں  واشنگٹن ڈی سی میں امریکا  کے پہلے سیاہ فام صدر نے باضابطہ طور پر افریقن امریکن تاریخ سے متعلق ملک کے پہلے میوزیم کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پرسابق امریکی صدر بش  کوشرارت سوجھی انہوں نے اوباماکی پشت پر ہاتھ مارا اور کہا کہ پلیز آپ میری مہمانوں کے ساتھ تصویر کھینچیں جس پر اوماما نے مسکراتے ہوئےان کی  بات مان لی،  اس موقع پربراک اوبامانےخطاب کرتےہوئےاس میوزیم کو ’آزادی کےلئے کیا گیا مشترکہ سفر قرردیا۔  میوزیم میں 36,000 اشیا رکھی گئی ہیں جن میں   افریقا میں غلام خریدنے کے لیے استعمال کیے جانے والے پرانے سامان سے لے کر   1920 کی دہائی سے ایک ریلوے کار بھی شامل ہے۔میوزیم کے افتتاح کا جشن کے تین دنوں تک منایا جائے گا۔