Wednesday, April 24, 2024

اوباما دورہ جاپان کے دوران ہیروشیما بھی جائیں گے

اوباما دورہ جاپان کے دوران ہیروشیما بھی جائیں گے
May 11, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر باراک حسین اوباما  دورہ جاپان کے موقع پر ہیرو شیما بھی جائیں گےوہ امریکا کے پہلے برسر اقتدار صدر ہیں جو ہیرو شیما جا رہے ہیں تاہم ایٹم بم گرائے جانے پرمعافی نہیں مانگیں گے۔ تفصیلات کےمطابق  امریکا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران چھے اگست انیس سو پینتالیس کو ہیرو شیما پر ایٹم بم گرایا تھا جس کے نتیجے میں ایک لاکھ چالیس ہزار افراد مارے گئے تھے ۔اس کے بعد نو اگست کو ناگا ساکی پر ایٹم بم گرایا گیا جس پر جاپان نے ہتھیار ڈال دیئے تھے اوباما کے پریس سیکرٹری نےکہا ہے کہ اوباما  21 سے 28 مئی تک ایشیا کے دورے  کے دوران جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کے ہمراہ ہیرو شیما بھی جائیں گے  اور جنگ عظیم میں مارے جانیوالے معصوم شہریوں کی یاد تازہ کرینگے۔ اوباما دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عزم بھی دہرائیں گے اوباما جاپان میں جی سیون اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔