Thursday, March 28, 2024

اوباما اور ڈیوڈ کیمرون کا شام میں داعش کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق، دیگر ملکوں سے ساتھ دینے کی اپیل

اوباما اور ڈیوڈ کیمرون کا شام میں داعش کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق، دیگر ملکوں سے ساتھ دینے کی اپیل
December 5, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام میں داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی اتحاد کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ واشنگٹن میں ملاقات کے دوران امریکی صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیراعظم نے گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شام میں داعش کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے دیگر ممالک سے بھی اتحادی افواج کا حصہ بننے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سان برنارڈینو اور کیلیفورنیا میں ہونے والی دہشت گردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔