Friday, April 19, 2024

اوباما اور مشیل وائٹ ہاؤس میں گزرے وقت کو کتابی شکل دیں گے

اوباما اور مشیل وائٹ ہاؤس میں گزرے وقت کو کتابی شکل دیں گے
March 1, 2017
واشنگٹن (ویب ڈیسک)اب سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ وائٹ ہاؤس میں گزرے وقت کو کتابی شکل دیں گےامریکی اشاعتی ادارے نے سابق امریکی صدر بارک اوباما اور اُن کی اہلیہ مشیل اوباما کی ایک ایک کتاب شائع کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی باراک اوباما اور مشیل اوباما ان کتابوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی اداروں کو وقف کر دیں گے۔ان دونوں مجوزہ کتابوں کے عالمی اشاعتی حقوق کے لیے گرما گرم نیلامی ہوئی تھی، جس میں سب سے اونچی بولی ساٹھ ملین ڈالر سے زیادہ تھی، یہ کسی بھی امریکی صدر کی مہنگی ترین سرگزشت ہوگی۔ان کتابوں کا متن اور ٹائم فریم ابھی جاری نہیں کیا گیا، اسی اشاعتی ادارے پینگوئن رینڈم ہاؤس نے سابق صدر بارک اوباما کی پچھلی تین کتابیں بھی شائع کی ہیں۔