Thursday, March 28, 2024

اوباما اور شاہ سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ، خیلج تعاون کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے میں سلامتی کی صورتحال پر زیر غور آئی

اوباما اور شاہ سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ، خیلج تعاون کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال، باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے میں سلامتی کی صورتحال پر زیر غور آئی
May 12, 2015
ریاض / واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما اور سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کیمپ ڈیود میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر بات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں میں رابطہ ایسے وقت ہوا ہے جب ایک دن پہلے سعودی عرب کے شاہ سلمان کی طرف سے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں نہ جانے کی خبر جاری ہوئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ شاہ سلمان کی نمائندگی ولی عہد شہزادہ محمد کریں گے اور میڈیا ہاؤسز نے کہا تھا کہ شاہ سلمان امریکی انتظامیہ پر ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے برہم ہیں اور ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات پر ناراضی کے اظہار کیلئے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے بعد تمام فریقین کی طرف سے باضابطہ بیان جاری کیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اجلاس کی تیاریوں اور ایجنڈے پر بات کی ہے اور بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں خطے کی سلامتی کے تحفظ کیلئے مربوط بیلسٹک میزائل کے قیام کا فیصلہ کیا جائیگا جبکہ فریقین میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔ ساتھ ہی دہشت گردی اور ممکنہ میزائل حملوں کے چیلنجوں سے نبٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کیا جائیگا جبکہ کانفرنس میں سائبر ہیکرز کے حملوں سے نبٹنے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنایا جائیگا۔