Tuesday, May 21, 2024

اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل اورپاکستان کے نمائندےرضوان سعید شیخ میں ملاقات

اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل اورپاکستان کے نمائندےرضوان سعید شیخ میں ملاقات
September 3, 2020

جدہ ( 92  نیوز) اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ نے ملاقات کی ، سیکرٹری جنرل نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

رضوان سعید شیخ نے سیکرٹری جنرل کو بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں سے آگاہ کیا، ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کیلئے او آئی سی کی مسلسل اور غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اسلاموفوبیا، فلسطین اسرائیل تنازع اور اوآئی سی کے آئندہ اجلاسوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی مندوب نے او آئی سی کے معاون سیکرٹری جنرل سیاسی امور اور کشمیر کیلئے خصوصی ایلچی یوسف الدوبے سے بھی ملاقات کی اور مظلوم کشمیریوں کی حالت زارسے آگاہ کیا۔