Tuesday, May 21, 2024

اوآئی سی کا خصوصی اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہونیکا امکان

اوآئی سی کا خصوصی اجلاس آئندہ سال پاکستان میں ہونیکا امکان
December 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، او آئی سی کا خصوصی اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس سعودی عرب جلد طلب کرے گا۔ او آئی سی کی سطح پر وزرائے خارجہ اجلاس اسلام آباد میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی بل 2019ء اور مسلمانوں کیخلاف مظالم بھی اوآئی سی خصوصی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو خصوصی اجلاس کی یقین دہانی کرائی تھی۔