Friday, April 26, 2024

او آئی سی کے وفد کا کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ

او آئی سی کے وفد کا کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ
November 11, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی پر سکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران اور بھارتی مظالم پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل طاقر علی، سعودی عرب، مراکش، سوڈان اور مالدیپ سمیت 5 سفارتکار بھی شامل تھے۔

مندوبین نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے متاثرین سے بھی بات چیت کی۔ وفد نے مظفرآباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر سے بھی ملاقات کی اور مظفرآباد کے شہریوں سے بھی بات چیت کی۔