Friday, April 19, 2024

او آئی سی کے ممبران نے بھارت پر واضح فرد جرم عائد کی ، ترجمان دفتر خارجہ

او آئی سی کے ممبران نے بھارت پر واضح فرد جرم عائد کی ، ترجمان دفتر خارجہ
March 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) او آئی سی اجلاس بھارت کیلئے کئی سبق چھوڑ گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کے تمام رکن ممالک نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت پر واضح فرد جرم عائد کی۔ متحدہ عرب امارات میں او آئی سی  کا 46واں وزارتی کونسل اجلاس ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل   نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کل بھی اور آج بھی، پاکستان کا گھر ہے۔ او آئی سی اجلاس بھارت کیلئے کئی سبق چھوڑ گیا۔ ترجمان  نے اپنے ٹویٹ  میں کہا ہے کہ او آئی سی تنظیم، کشمیر اور کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، تنظیم نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیا۔ جدہ میں ہونے والے اجلاس میں 57 ارکان نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی تصفیہ طلب مسئلہ قرار دیا، او آئی سی کے تمام رکن ممالک نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت پر واضح فرد جرم عائد کی۔