Thursday, March 28, 2024

او آئی سی کے رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش

او آئی سی کے رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش
August 7, 2019
جدہ  ( 92 نیوز) او آئی سی کے رابطہ گروپ کا جدہ میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں  بھارتی فورسز کی بربریت اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کی گئی ، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر زور دیا۔ وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطوں کے بعد وزیرخارجہ بھی عالمی سطح پر متحرک ہوگئے،شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے کی مذمت کی گئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ کوبریفنگ دی۔ او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان کے اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے کہا پاکستان بھارت کے اس یک طرفہ فیصلے کو نہیں مانتا، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق اس کا حل چاہتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران روضہ رسولﷺپر بھی حاضری دی اور نماز مغرب ادا کی،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے امت مسلمہ،پاکستان کی سلامتی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں،ان کے ہمرا رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی تھے۔