Friday, April 19, 2024

او آئی سی کا بھارت کے متنازعہ شہریت قانون اور بابری مسجد کیس کے فیصلے پر اظہار تشویش

او آئی سی کا بھارت کے متنازعہ شہریت قانون اور بابری مسجد کیس کے فیصلے پر اظہار تشویش
December 22, 2019
 ریاض (92 نیوز) او آئی سی نے بھارت کے متنازعہ شہریت قانون اور بابری مسجد کیس کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا۔ او آئی سی کے مطابق بھارت میں مسلمان اقلیت کو متاثر کرنے والے حالیہ اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ متنازعہ شہریت قانون اور بابری مسجد کیس کے فیصلے پرتشویش ہے۔ بھارتی حکومت مسلمانوں اور مقدس اسلامی مقامات کی حفاظت یقینی بنائے۔ او آئی سی کے مطابق بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر کار بند رہنا ہو گا ۔ اقلیتوں کو ان کے حقوق بغیر امتیازی سلوک کے دینا ہوں گے ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے برعکس اقدامات سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتاہے۔ بھارت میں کشیدگی سے خطے کے امن اور سکیورٹی کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔