Friday, May 17, 2024

او آئی سی نے متفقہ قرارداد میں مسئلہ جموں و کشمیر پر ٹھوس الفاظ میں مؤقف دیا، دفتر خارجہ

او آئی سی نے متفقہ قرارداد میں مسئلہ جموں و کشمیر پر ٹھوس الفاظ میں مؤقف دیا، دفتر خارجہ
December 3, 2020

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نائجر وزارتی اجلاس میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ او آئی سی رکن ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔ ہندوستان سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ ختم، ماورائے عدالت قتل  عام روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اعلامیہ میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل، او آئی سی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا گیا۔ بھارت کے او آئی سی  قرارداد پر بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔او آئی سی کا آئندہ 48 واں وزارتی اجلاس اسلام آباد میں ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چینی قونصلر اور وزیر دفاع جنرل فینگ نے پاکستان کا تین روز دورہ کیا۔ اِس دورے میں اُنہوں نے مسلح افواج کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دورے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بات کی گئی۔

زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا، پاکستان ایرانی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان محسن فخری زادے کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے۔ پاکستان بین الافغان مذاکرات پر معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی دعوت پر عالمی ڈیجیٹل آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی میں نومبر میں 15 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔