Saturday, April 20, 2024

او آئی سی اجلاس کا گروپ فوٹو،پاکستانی وزیر اعظم سب سے پچھلی لائن میں موجود

او آئی سی اجلاس کا گروپ فوٹو،پاکستانی وزیر اعظم سب سے پچھلی لائن میں موجود
May 19, 2018
استنبول( 92 نیوز) او آئی سی اجلاس کے گروپ فوٹو میں بھی پاکستانی وزیراعظم کو سب سے پچھلی لائن میں کھڑ اکیا گیا۔ اسلامی ممالک کے اجلاس میں اسلامی ممالک کے فخر اور اسلامی ممالک کی اکلوتی ایٹمی قوت کے وزیر اعظم کو آخری قطار میں جگہ دی گئی ۔ قبل ازیں دولت مشترکہ کے اجلاس کے گروپ فوٹو میں بھی عباسی کو پیچھے کھڑاکیاگیا تھا ۔ دوسری جانب پاکستانی وزیراعظم کو آخر میں کھڑا کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔