Saturday, May 18, 2024

انیل کمبلے آئندہ تین سال کے لیے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب

انیل کمبلے آئندہ تین سال کے لیے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب
May 13, 2016
ابوظہبی (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے انیل کمبلے کو تین سال کے لیے کرکٹ کمیٹی کا دوبارہ چیئرمین منتخب کر لیا۔ راہول ڈریوڈ اور سری لنکا کے سابق قائد مہیلا جے وردھنے  بھی آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کا حصہ بن گئے۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس اکتیس مئی کو لارڈز میں ہو گا۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں ہوئی بڑی تبدیلیاں لیکن کمیٹی کے چیئرمین انیل کمبلے کرسی بچانے میں کامیاب رہے۔ وہ اگلے تین سال بھی کرکٹ کمیٹی کی کمان سنبھالیں گے۔ ادھر راہول ڈریوڈ اور مہیلا جے وردھنے کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ فیکا کے سابق چیف ایگزیکٹو ٹم مے  بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ راہول ڈریوڈ اور ٹم مے کو موجودہ کھلاڑیوں کے نمائندے کے طور پر چنا گیا ہے۔ مہیلا جے وردھنے سابق پلیئرز کی نمائندگی  کریں گے جن کے لیے مارک ٹیلر نے جگہ خالی کی۔ کمیٹی میں ڈیرن لیمن کوچز، کیون او برائن ایسوسی ایٹ ممالک،  ڈیوڈ وائٹ فل ممبر ممالک  کی نمائندگی کریں گے جبکہ سابق انگلش کپتان کلے رکونر  خاتون نمائندہ ہوں گی۔ امپائرز کی جانب  سے رچرڈ کیٹل برو کمیٹی کا حصہ ہیں۔ نئی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی تین سال  کے لیے تشکیل دی گئی ہے جس کا پہلا اجلاس اکتیس مئی کو ہو گا۔ کرکٹ کمیٹی میں بھارتیوں کی اکثریت ہے جبکہ کوئی بھی پاکستانی کمیٹی میں شامل نہیں۔