Saturday, April 20, 2024

انیس سو پینسٹھ میں پاکستانی طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے کی قلعی کھل گئی

انیس سو پینسٹھ میں پاکستانی طیارہ گرانے کے بھارتی دعوے کی قلعی کھل گئی
September 10, 2016
راولپنڈی(92نیوز)بھارت کی جانب سے انیس سوپینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی طیارہ ،مارگرائے جانے کے دعوے کی قلعی کھل گئی۔ بھارت کی جانب سےپاکستانی طیارہ ایف سکس بنا کر دکھائے جانا والا طیارہ بھارت کا اپنا مگ  ٹونٹی ون طیارہ نکلا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت، پاکستان دشمنی  میں پاگل ہوگیا یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دھواں دار بیان کے بعد بھارتی میڈیا بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ ایسے میں بھارتی حکام کی جانب سے  کیا جانے والا بے سروپا دعوی بھی بھارتی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ بھارتی حکام نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کے ایف سکس طیارے مار گرائے تھے۔ مگر یہ کیا ہوا جب ان طیاروں کے ٹکڑے میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے تو بھارتی حکام کو اس وقت انہتائی سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ طیارہ بھارت کا اپنا ہی مگ21 نکلا۔طیارے پر کی جانے والی بنیادی غلطیوں میں پاکستان کا پرچم الٹا پینٹ کیا گیا  جبکہ بھارتی فوجی حکام اپنے طیارے سے بھارتی فضائیہ کا سیریل نمبر ہٹانا بھی بھول گئے ۔ یوں  بھارتی طیاروں  کے کباڑ کو پاکستانی طیاروں کا کباڑ ظاہر کر کے ، داد وصول کرنا چاہی تو  بھارتی حکام کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی جس کے بعد دنیا بھر میں بھارت کو شدید تنقید کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے ۔