Thursday, March 28, 2024

انیس سو سینتالیس سے اب تک بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہی ہے: ارون دھتی رائے

انیس سو سینتالیس سے اب تک بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھارہی ہے: ارون دھتی رائے
May 31, 2016
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)مقبوضہ کشمیر میں جاری نئی  دہلی سرکار کے  مظالم کے خلاف  عالمی شہرت یافتہ بھارتی  مصنفہ ارون دھتی رائے نے اپنی  دبنگ رائے کا اظہار کردیا ۔ کہتی ہیں انیس سو سینتالیس سے اب تک  بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  ایوارڈ یافتہ مصنفہ  ارون دھتی رائے بھارت میں  اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف برس پڑیں۔ ایک  تقریب  سے  خطاب  کرتے ہوئے  ارون دھتی رائے نے  کہا کہ   بھارتی فوج  انیس سو سینتالیس سے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔بھارتی فوج کے مظالم اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ کشمیریوں کو اپنا نہیں سمجھتے ۔ جونا گڑھ ، کشمیر ، چھتیس گڑھ ، ناگا لینڈ اور دیگر علاقوں  میں بھارتی فوج کے  تعینات کرنے کا مقصد کیا ہے ؟ان کا  مزید کہنا تھا کیا ہندو مذہب خوف کا درس دیتا ہے کہ لوگوں کو پکڑ کر  جیل میں ڈال  دیا جائے۔ارون دھتی مودی حکومت میں لاکھوں مسلمانوں، دلتوں اور  مسیحیوں  کی زندگی اجیرن کرنے پر نیشنل ایوارڈ  بھی واپس کرچکی ہیں۔