Friday, May 17, 2024

انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں : انضام الحق ،مشتاق احمد

انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں : انضام الحق ،مشتاق احمد
March 25, 2017
لاہور(92نیوز)قومی ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں ورلڈ کپ  جیتنے والی ٹیم میں اتحاد تھا اس دن کی یادیں آج بھی تازہ ہیں  سابق کرکٹر مشتاق احمد نےکہا کہ جاوید میانداد اور عمران خان نے کھیل کا سارا پریشر خود لیا تھا پلاننگ کےساتھ رمضان کی برکتیں بھی ٹیم کے ساتھ  تھیں اسی لئے فتح مقدر بنی۔ تفصیلات کےمطابق 92ء کے چیمپئن  انضمام الحق اورمشتاق احمد   نے   92 نیوز سے  گفتگو میں پرانی یادیں خوب تازہ کیں قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ نائٹی ٹو  کا ورلڈ کپ پوی قوم کی فتح تھی ۔ انہیں  فخر ہے کہ وہ  اس ٹیم کا حصہ  تھے ۔  سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بھی  پاکستانی کرکٹ کے اس سنہرے دور کو یاد کیا  اور بتایاکہ آسٹریلیا کےخلاف میچ سب سےزبردست تھا ۔ورلڈ کپ میں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے  پوری قوم ساتھ کھیل رہی ہو، دونوں  کرکٹرز نے  اتفاق کیا کہ نائٹی ٹو کی تاریخی کامیابی ٹیم کے باہمی  اتفاق  کی وجہ سے ممکن ہو ئی جس کا کریڈٹ ٹیم کے  کپتان  عمران خان کو جاتا ہے۔