Friday, April 19, 2024

انیس سو بانوے کے آپریشن کے دوران ایم  کیو ایم کے کارکن زیر زمین چلے گئے : بریگیڈیئر ریٹائرڈ آصف ہارون

 انیس سو بانوے کے آپریشن کے دوران ایم  کیو ایم کے کارکن زیر زمین چلے گئے  : بریگیڈیئر ریٹائرڈ آصف ہارون
July 13, 2015
اسلام آباد(92نیوز)دفاعی تجزیہ کار اور انیس سو بانوے میں کراچی  آپریشن کے دوران رینجرز کے ترجمان بریگیڈیئر ریٹائرڈ آصف ہارون نے کہا ہے کہ   انیس سو بانوے میں ٹارچر سیل بھی برآمد ہوئے تھے،اور ایم کیو ایم کےزیادہ تر کارکن زیرزمین چلے گئے جبکہ کچھ لندن چلے گئے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ آصف ہارون کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی ایم کیو ایم کے آنے کے بعد شروع ہوئی سترہ جولائی کو پریس بریفنگ میں نے نہیں دی تھی۔ متحدہ قومی مومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنونیئر ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں صر ف ایم کیو ایم ہی کے خلاف آپریشنز کئے گئےاب بھی پہلے بہتر بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کا اعلان کیا گیا لیکن کارروائی صرف متحدہ ہی کے خلاف کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی بی سی نے ایم کیو ایم کے خلاف براہ راست الزام نہیں لگایا اس لئے ہماری لیگل ٹیم نے ہمیں عدالت میں جانے سے منع کیا ہے۔