Friday, September 20, 2024

انیس سالہ نارویجن لڑکی الیگزینڈرا اینڈرسن کم عمر ترین ارب پتی بن گئیں

انیس سالہ نارویجن لڑکی الیگزینڈرا اینڈرسن کم عمر ترین ارب پتی بن گئیں
March 2, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) فوربز میگزین کی جانب سے امیر ترین افراد کی فہرست میں جہاں گزشتہ برس کی نسبت کچھ نام کم کیے گئے وہیں کچھ اضافے بھی ہوئے ہیں۔ ایسا ہی ایک نام کم عمر ترین ارب پتی الیگزینڈرا اینڈریسن کا بھی ہے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈرا اینڈریسن کو فوربز میگزین کے مطابق صرف انیس برس کی عمر میں ارب پتی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ایک اعشاریہ دو بلین کی دولت کی مالکہ ہیں۔ یہ دولت انہیں ان کے والد جان ایف اینڈریسن سے ملی ہے۔ انیس سالہ الیگزنڈرا اینڈریسن ان دنوں جرمنی میں مقیم ہیں اور وہ گھوڑوں کی ٹرینر ہیں۔