Monday, September 16, 2024

انیس سال بعد کراچی کی آبادی میں صرف تیس لاکھ کا اضافہ ناقابل قبول ہے: فاروق ستار

انیس سال بعد کراچی کی آبادی میں صرف تیس لاکھ کا اضافہ ناقابل قبول ہے: فاروق ستار
September 14, 2017

کراچی (92 نیوز) سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انیس سال بعد کراچی کی آبادی میں صرف تیس لاکھ کا اضافہ ناقابل قبول ہے ۔ مردم شماری پر شہری آبادی میں گنتی کرنے کا طریقہ بھی وفاقی حکومت کو بتادیا۔

کراچی میں سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے مردم شماری کے نتائج پر وفاقی حکومت کو سادہ اور آسان الفاظ میں سندھ کی شہری آبادی کی گنتی کرنے کا طریقہ سمجھادیا۔ کہا انیس سال بعد ہونے والی مردم شماری میں وفاقی حکومت نے چٹ بھی اپنی رکھی اور پٹ بھی۔  

فاروق ستار نے کراچی میں ورلڈ الیون کے میچیز نا ہونے کا شکوہ کیا۔  

فاروق ستار کا دعوی تھا کہ کراچی میں ہونے والی چائنہ کٹنگ صرف دس فیصد تھی جس پرایم کیوایم کو بدنام کیا گیا ۔ نوے فیصد رشین اور امریکن کٹنگ کرنے والے صاف بچ نکلے۔