Saturday, April 20, 2024

انیس بچوں کے اغوا کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کا آئی جی سندھ پر اظہار برہمی

انیس بچوں کے اغوا کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کا آئی جی سندھ پر اظہار برہمی
December 21, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں بچوں کے اغوا کے معاملے پر سینئر پولیس افسر تعینات نہ کئے جانے پر سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہر سے انیس بچے لا پتہ ہوگئے۔ آئی جی سندھ کو کوئی فکر ہی نہیں ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں انیس بچوں کے اغوا اور گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ آئی جی سندھ نے کسی ایس پی کو تحقیقات کے لئے مقرر کیا ؟۔ جس پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ عدالتی احکامات آئی جی سندھ کو پہنچا دیئے گئے تھے تاہم ان کی جانب سےکوئی جواب نہیں آیا۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے 12 بچے اغوا ہو چکے ہیں۔ آئی جی صاحب کو کوئی فکر نہیں۔
عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ فوری طور پر کسی سینئرافسر کو تعینات کریں یا خود عدالت میں پیش ہوں۔
شہر سے اغوا ہونے والے بچوں میں سے صرف سات بچوں کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ بارہ بچوں کے مقدمات تک درج نہیں کئے گئے۔
عدالت نے گذشتہ کارروائی میں پولیس رپوٹس کو قصے کہانیاں قرار دیا تھا۔
بچوں کی بازیابی کے لئے آئی جی سندھ کو سینئرافسرتعینات کرنے سمیت خود نگرانی کا حکم بھی دیا تھا۔