Sunday, September 8, 2024

انیس ایڈووکیٹ متحدہ سے 32سالہ رفاقت توڑ کر 'کمال گروپ' میں شامل

انیس ایڈووکیٹ متحدہ سے 32سالہ رفاقت توڑ کر 'کمال گروپ' میں شامل
March 21, 2016
کراچی (92نیوز) مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں انیس ایڈوکیٹ بھی شامل ہوگئے۔ انیس ایڈوکیٹ نے کہا ہے تین سال پہلے ہی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگیا تھا۔ اعلان اب کررہا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم سے بتیس سالہ رفاقت کے بعد انیس ایڈوکیٹ بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ کمال ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا الطاف حسین نے قوم کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا تھا۔ بعد میں خود ہی راستے بدل لیے۔ پریس کانفرنس میں شریک انیس قائم خانی نے حکومت سے ایک بار پھر کراچی کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کی درخواست کی۔ انیس قائم خانی نے اگلی پریس کانفرنس کو بھی اہم قرار دیا اور میڈیا سے کہا ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ قبل ازیں انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائد پر خوبصورت جوانیاں قربان ہو گئیں مگر انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو سامنے رکھا۔ انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہر فرعون کو آخر ڈوب جانا ہوتا ہے۔ متحدہ قائد کے پاو¿ں کے نیچے سے زمین کھسک رہی ہے۔