Friday, April 26, 2024

انگوٹھوں کے نشانات پر مکمل انحصار نہ کیا جائے، نادرا کا جوڈیشل کمیشن کو خط

انگوٹھوں کے نشانات پر مکمل انحصار نہ کیا جائے، نادرا کا جوڈیشل کمیشن کو خط
April 30, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) نادرا نے جوڈیشل کمیشن کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے عمل پر زیادہ انحصار نہ کرنے کی تجویز دے دی۔نائنٹی ٹو نیوزنے خط کی کاپی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے اڑتیس انتخابی حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ کیساتھ جوڈیشل کمیشن کو ایک خط بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق امکانی میچنگ کا عمل ہے جس کے نتائج ہر مرتبہ مکمل درست نہیں ہوتے۔ اس سلسلے میں نادرا کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کو مکمل شواہد نہ سمجھے کیونکہ اڑتیس حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ میں بھی ووٹرز کی ایک بڑی تعداد نا قابل شناخت ہے۔