Thursday, April 18, 2024

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ سکیورٹی کی صورتحال نہیں ہے، کرسچن ٹرنر

انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ سکیورٹی کی صورتحال نہیں ہے، کرسچن ٹرنر
September 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی وجہ سکیورٹی کی صورتحال نہیں ہے۔

کرسچن ٹرنر نے کہا وہ انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیموں کے دورہ پاکستان کے حامی تھے۔ دورے کی منسوخی کا فیصلہ انگلش بورڈ کا ہے، جو خود مختار ادارہ ہے۔

وہ شائقین کرکٹ کو پہنچنے والے دکھ پر غمگین ہیں۔ آئندہ سال دورہ پاکستان کیلئے دگنی کوششیں کریں گے۔