Friday, April 19, 2024

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈؑول کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کے شیڈؑول کا اعلان
July 23, 2015
لاہور(92نیوز)انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے تیس ستمبر کو متحدہ عرب امارات پہنچے گی اور ٹیسٹ میچز کی تیاری کے لیے پاکستان اے کے خلاف شارجہ میں دو، دو روزہ تربیتی میچز کھیلے گی۔ جبکہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ تیرہ سے سترہ اکتوبر تک ابوظہبی، دوسرا ٹیسٹ میچ بائیس سے چھبیس اکتوبر تک دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور تیسرا ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ نومبر تک شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔ چار میچوں کی ایک روزہ سیریز کا آغاز گیارہ نومبر کو ابوظہبی میں پہلے ایک روزہ میچ سے ہو گا لیکن اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان آٹھ نومبر کو اسی گراﺅنڈ پر تربیتی ایک روزہ میچ بھی کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ تیرہ نومبر کو ابوظہبی اور تیسرا ایک روزہ میچ سترہ نومبر کو شارجہ اور چوتھا اور آخری ایک روزہ میچ بیس نومبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کا پہلا ٹی ٹونٹی چھبیس نومبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم، دوسرا ٹی ٹونٹی ستائیس نومبر کو پھر اسی میدان میں کھیلا جائے گا جبکہ دو ماہ کے عرصہ پر محیط سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی شارجہ کرکٹ گراﺅنڈ میں تیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم یکم دسمبر کو انگلینڈ واپس روانہ ہو جائے گی۔ انگلینڈ کے پاکستان کی میزبانی کے بدلہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار سولہ میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔