Tuesday, April 16, 2024

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ شروع

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ شروع
July 15, 2020
 ڈربی شائر (92 نیوز) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا۔ قومی ٹیم نے ڈربی شائر کاؤنٹی گراؤنڈ میں ٹریننگ شروع کر دی۔ کھلاڑی تین تین گھنٹے کے دو سیشنز میں ٹریننگ کریں گے۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی نگرانی میں کوچنگ اسٹاف  نیٹس مین  پریکٹس کر رہے ۔ کھلاڑیوں کو گراؤنڈ فیلڈنگ اور کیچز کی خصوصی ٹریننگ بھی کرائی گئی۔ ٹریننگ سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو ان کے رول کے بارے  میں لیکچر بھی دیا۔ ٹیم تیس جولائی تک ڈربی میں قیام کرے گی۔