Saturday, April 20, 2024

انگلینڈ کے تین کرکٹرز پاکستان سپرلیگ میں شریک نہیں ہوں گے

انگلینڈ کے تین کرکٹرز پاکستان سپرلیگ میں شریک نہیں ہوں گے
December 30, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان سپر لیگ کو ایک اور بڑے دھچکے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ انگلینڈ کے تین کرکٹر جنوبی افریقا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے منتخب ہونے کے باعث پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تین اہم کرکٹرز کرس جورڈن، سیم بلنگز اور جیمز ونسی کو جنوبی افریقاکے خلاف ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے میچوں کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقاکے درمیان محدود اوورز کی سیریز تین فروری سے شروع ہو کر اکیس فروری کو ختم ہو گی۔ دوسری جانب پی ایس ایل چار سے تئیس فروری تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ میں کرس جورڈن کو پشاور ز لمے، سیم بلنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور جیمز ونسی کو کراچی کنگز کی نمائندگی کرنا تھی۔ اس سے پہلے سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف ممکنہ سیریز کے پیش نظر پی ایس ایل میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں۔