Tuesday, May 14, 2024

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں شمولیت کیلئے پرامید ہوں: عمرگل

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزمیں شمولیت کیلئے پرامید ہوں: عمرگل
November 3, 2015
کراچی (92نیوز) فاسٹ باولر عمرگل کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر فٹ ہوں اور قائداعظم ٹرافی کے میچز کھیل رہا ہوں۔ کوشش ہے جلدازجلد قومی سکواڈ کا حصہ بنوں۔ تفصیلات کے مطابق عمر گل پچھلے چھ سات ماہ سے انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں مگر اب صحت یاب ہو کر کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں اپنے ادارے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں شرکت کیلئے تیار ہیں اور بہترین ردھم میں ہیں۔ عمرگل ون ڈے میں 173 اور ٹی ٹونٹی میچز میں 83 کھلاڑیوں کا شکار کر چکے ہیں اور اپنی فٹنس سے مطمئن ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاسٹ باولر کو دوبارہ سیٹ ہونے کیلئے لمبے سپیلز کی ضرورت ہوتی ہے مگر وہ تیار ہیں اور پرامید ہیں کہ انگلینڈ کےخلاف حالیہ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔