Saturday, September 7, 2024

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ
July 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) مشن انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کےا سکواڈ میں تجربہ کار شاہین شامل ہو گیا۔ حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مسلسل مثبت آنے پر فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کورونا کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے جس پر سلیکٹرز نے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا ۔ ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے محمد عامر کے آنے سے ٹیم مضبوط ہو گی۔ مصباح الحق نے کہا محمد عامر کے ٹیم جوائن کرنے پر نوجوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کو واپس پاکستان بھجوا دیں گے۔ شعیب ملک کے حوالے سے  مصباح کا کہنا تھا بھارت میں سفری پابندیوں کی وجہ سے 31 جولائی کے بعد  شعیب ملک پاکستان میں اپنی فیملی سے مل سکیں گے ۔ وہ اگست کے آخر میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ دوسری جانب محمد عامر اور مساجر محمد عمران کا پہلا کورونا ٹیسٹ کرا لیا  گیا۔ دوسرا ٹیسٹ بدھ کو ہو گا۔ پالیسی کے مطابق دونوں کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے پر ہی انکی انگلینڈ روانگی ہو گی۔