Thursday, March 28, 2024

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھا کھیلیں گے ، ہیڈ کوچ مصباح الحق

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھا کھیلیں گے ، ہیڈ کوچ مصباح الحق
August 3, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا کھیلیں گے،  پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے کل 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے ۔

ہیڈ کوچ کاکہنا تھاکہ  میچ سے پہلے دو سپنرز شامل کرنے بارے غور کریں گے، کنڈیشنز ہمارے حق میں ہیں ، خشک پچ ہے ، گیند ٹرن بھی ہو رہا ہے، مگر جیت اچھی کرکٹ کھیلنے سے ہو گی، باؤلنگ لائن اپ دونوں ٹیموں کی مضبوط نظر آتی ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھ اکہ  دونوں ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کے درمیان ہی مقابلہ ہوگا، انگلینڈ ٹیم بھی آج اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے ٹریننگ کرے گی، پاکستان اور  انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 5 اگست سے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شروع ہو گا۔