Saturday, April 20, 2024

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم فالو آن سے بچ گئی

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم فالو آن سے بچ گئی
July 20, 2020

مانچسٹر ( 92 نیوز) مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم فالو آن سے بچ گئی ۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 287 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف  سے بریتھویٹ 25،بروکس 68 اور چیز 51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، انگلینڈ کی طرف سے  ووکس اور براڈ نے تین تین کھلاڑیو ں کو پویلین  کی راہ دکھائی ۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز میں3 وکٹوں کے نقصان  پر 117 رنز بنا لیے  ،اسٹوکس 70،جوز بٹلر  صفر،کراولے  ,11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،، اسٹوکس اور روٹ کریز پر موجود ہیں ۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو  چار وکٹوں سے شکست دی تھی ۔   ساؤتھمپٹن ٹیسٹ  دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے جرمین بلیک ووڈنے 95رنز کی شانداراننگز کھیلی،جیسن ہولڈز نے میچ میں سات ،شینن گیبرئیل نے 9کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے۔

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث چار ماہ کے وقفے کے بعد ہونےو الا تاریخی ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز نے اپنے نام کرلیا،جس نے ساؤتھمپٹن کے میدان میں انگلینڈ کو چاروکٹوں سے شکست دی،جیسن ہولڈر،شینن گیبرئیل نے باؤلنگ جبکہ جرمین بلیک ووڈ نے  شاندار بیٹنگ کے ذریعے کیریبین سائیڈ کو فتح سے ہمکنار کرایا ۔

ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 313رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،چیز اور جوزف نے دو،دو جبکہ شین گیبرئیل نے پانچ  انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

دوسورنز کےہدف میں ویسٹ انڈیز کو چھ کھلاڑیوں کی وکٹوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ جرمین بلیک ووڈ نے 95رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جیسن ہولڈر 14اور جان کیمبل 8رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،دوسری اننگز میں انگلینڈ کے جوفراآرچر نے تین اور بین اسٹوکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جیسن ہولڈر نے میچ میں مجموعی طور پر سات اورشینن گیبرئیل نے 9وکٹیں حاصل کیں،تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی   ۔