Saturday, April 20, 2024

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں آف سپنر بلال آصف کو کھلانے کا فیصلہ

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں آف سپنر بلال آصف کو کھلانے کا فیصلہ
October 20, 2015
لاہور (92نیوز) آف سپنر بلال آصف کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بائیس اکتوبر سے دبئی میں شروع ہو گا۔ آف سپنر بلال آصف کے پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ بلال آصف کے باو¿لنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں ہوا ہے جس کا نتیجہ اگلے چودہ روز میں متوقع ہے۔ نتیجہ آنے تک وہ انٹرنیشنل میچوں میں باو¿لنگ کر سکتے ہیں۔ ان کا ایکشن رواں ماہ زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں رپورٹ کیا گیا تھا۔