Saturday, April 20, 2024

انگلینڈ کی چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست، انگلینڈ نے تین سو پچاس رنز کا ہدف چوالیس ویں اوور میں پورا کر لیا

انگلینڈ کی چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست، انگلینڈ نے تین سو پچاس رنز کا ہدف چوالیس ویں اوور میں پورا کر لیا
June 18, 2015
نوٹنگھم (ویب ڈیسک) انگلینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کر دی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ نوٹنگھم میں کھیلا گیا جہاں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے کین ولیم سن کے نوے جبکہ گرانٹ ایلیٹ کے ناقابل شکست پچپن اور اوپنر مارٹن گپٹل کے تریپن رنز کی بدولت سات وکٹوں پر تین سو انچاس رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ویلی اور سٹوکس دو دو وکٹوں کے ساتھ کامیاب باؤلر رہے۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا تین سو پچاس رنز کا ہدف چوالیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ایڈورڈ روٹ نے ایک سو چھے اور مورگن نے ایک سو تیرہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بیس جون کو کھیلا جائے گا۔