Friday, March 29, 2024

انگلینڈ کی پاکستان کو پہلے ویمنز ون ڈے میں 75 رنز سے شکست

انگلینڈ کی پاکستان کو پہلے ویمنز ون ڈے میں 75 رنز سے شکست
December 9, 2019
کوالالمپور (92 نیوز) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں پاکستان اور انگلینڈ ویمن کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 75رنز سے شکست دیدی۔ کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔ ٹیمی بے ماؤنٹ اور ڈینی وائٹ نے سنچریاں سکور کیں اور بالترتیب 107 اور 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بسمہ معروف 69، عالیہ ریاض 39، عمیمہ سہیل 29 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ انگلینڈ کی کیٹ کراس نے 4، سارا گلین اور کیتھرین برنٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔