Friday, April 26, 2024

انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے رواں سال اکتوبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق

انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے رواں سال اکتوبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق
January 8, 2021

لاہور (92 نیوز) انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے رواں سال اکتوبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق ہو گئی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پی سی بی دونوں نے تصدیق کی۔

خواتین کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار پاکستان آنے کو تیار ہوئی ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پی سی بی نے انگلش خواتین ٹیم کے اکتوبر میں دورہ پاکستان کی تصدیق کی۔ انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے مابین دوٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی چودہ اکتوبر، دوسرا 15 اکتوبر کو ہو گا۔ ایک روزہ میچز اٹھارہ، بیس اور بائیس اکتوبر کو ہوں گے۔ انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم بھی 15 اور 16 اکتوبر کو کراچی میں موجود ہو گی۔ سیریز کے تمام میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

چودہ اور پندرہ اکتوبر کو خواتین کے مقابلوں کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی پاک انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیموں کے مابین ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔