Thursday, April 25, 2024

انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شیریں مزاری نے برطانوی ہائی کمشنر کو آئینہ دکھا دیا

انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شیریں مزاری نے برطانوی ہائی کمشنر کو آئینہ دکھا دیا
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شیریں مزاری نے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو آئینہ دکھا دیا۔

شیریں مزاری نے کہا کورونا کی وجہ سے جب کوئی انگلینڈ کھیلنے نہیں جارہا تھا تب پاکستانی ٹیم وہاں گئی۔ صاف ظاہر ہے کرکٹ اب کھیل نہیں رہا۔ اس میں سیاست ہو رہی ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر ہاشم آملہ نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔