Friday, April 26, 2024

انگلینڈ کی تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست

انگلینڈ کی تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست
August 28, 2021 ویب ڈیسک

لیڈز (92 نیوز) انگلینڈ نے لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست دیدی۔

بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 278 رنز بنا سکی، اولی رابنسن نے 5، کریگ ایورٹن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 432 رنز بنائے تھے جبکہ بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔