Saturday, April 20, 2024

انگلینڈ کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنے ایک سال بیت گیا

انگلینڈ کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنے ایک سال بیت گیا
July 14, 2020

لندن ( 92 نیوز) انگلینڈ کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنے ایک سال بیت گیا، کرکٹ  ورلڈکپ کا سنسنی خیز مقابلہ  ایک سال قبل آج کے دن ہوا تھا ۔

چودہ جولائی 2019 کو  انگلینڈ نے نیوز ی لینڈ کو  ہرا کر پہلی بار عالمی چیمپئن  بننے کا اعزاز حاصل کیا ، لارڈز کے تاریخی  میدان میں  ہونے والا  فائنل میچ مقررہ اوورز  میں  برابری پر ختم ہوا ۔

انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دیکر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

سپر اوور میں  بھی میچ ٹائی ہوا  لیکن  انگلینڈکو میچ میں زیادہ باؤنڈریز پر ورلڈکپ  کا  فاتح قرار   دیا  گیا تھا،آئی سی سی  نے بھی انگلینڈ کی جیت کو    اپنے سوشل میڈیا پر  پیج پر شئیر کرتے  ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

جوفرا آرچر کی کئی سال پہلے ورلڈ کپ بارے پیشگوئیاں سچ ہوئیں