Sunday, May 19, 2024

انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست، آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست، آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل
December 28, 2021 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، میزبان کینگروز نے لگاتا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دی،،آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 267 رنز بنائے، جواب میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 185 اور دوسری اننگ میں صرف 68رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر اسکاٹ بولینڈ نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ میچل اسٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسکاٹ بولینڈ کو مجموعی طور پر 8 وکٹ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔