Friday, April 26, 2024

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی 4 روزہ ٹیسٹ تجویز کی حمایت

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی 4 روزہ ٹیسٹ تجویز کی حمایت
January 1, 2020
لندن (92 نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 4 روزہ ٹیسٹ کی تجویز کی حمایت کر دی، انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس سے پلیئرز پرکام کے بے بوجھ میں کمی ہوگی۔ چار روزہ ٹیسٹ کی تجویز آتے ہی انگلش کرکٹ بورڈ نے اسکے حق میں ووٹ دے دیا، انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان ٹام ہیری سن کا کہنا ہے کہ مصروف ترین شیڈول میں چار روزہ ٹیسٹ کی ضرورت ہے، اس سے کھلاڑیوں پرسے کام کے بوجھ میں کمی ہوگی۔ ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم 4 روزہ ٹیسٹ میچ کے حق میں ہیں مگر اس کے ساتھ ہمیں اس بات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا کہ پلیئرز، شائقین اور کچھ دوسرے لوگوں کے لیے یہ ایک جذباتی موضوع بن سکتا ہے۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ٹونی آئرش کہہ چکے ہیں کہ ٹیسٹ میچ کا دورانیہ کم کرنے سےبچنے والے ون کسی دوسرے فارمیٹ کو دیے جاسکتے جس سے پلیئرز کو آرام نہیں مل سکتا۔ آئی سی سی کی اس تجویز کا باقاعدہ جائزہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں لیا جائے گا، اگر وہاں سے منظوری مل گئی تو پھر اس معاملے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی میں ووٹنگ ہوگی، منظوری کی صورت میں 2023 سے 4 روزہ ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائیگا۔