Thursday, April 25, 2024

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش
December 20, 2019
کوالالمپور (92 نیوز) انگلینڈ نے پاکستان ویمن ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ انگلش ویمن ٹیم نے گرین  شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی 26 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے انگلنیڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے 43 اورایمی جونز نے 37 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 2 اور عمیمہ سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی، ہدف کے تعاقب میں قومی ویمن ٹیم 5 وکٹوں پر 144رنز بنا سکی، گرین شرٹس کی جانب سے جویریہ خان نے 57 اور سدرہ نواز نے 19رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے انیا شربسول اور سارہ گلین نے 2،2 وکٹیں حاصل وکیں۔