Tuesday, May 21, 2024

انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
July 3, 2019
چیسٹر لی اسٹریٹ ( 92 نیوز)  ورلڈ کپ 2019 کا رنگا رنگ ایونٹ جاری ہے ،  پاکستان کے لئے اہم میچ میں  انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مقابل ہیں ۔  انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

انگلینڈ اسکواڈ

انگلینڈ کے اسکواڈ میں کپتان ایون مورگن ،جیسن روئے ، جوئے روٹ ،بین اسٹوکس، وکٹ کیپر جوز بٹلر ،  کرس ووکس ،لائم پلینکٹ ، جوفرا آرچر،عادل راشد اور مارک ووڈ شامل ہیں ۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں کپتان کین ولیمسن ،مارٹن گپٹیل ،ہینری نکولس ،روز ٹیلر ،ٹام لیتھم ، جیمز نیشام ، کولن ڈی گرینڈ ہوم ،مائیکل سینٹنر ، ٹم سودھی ، میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں ۔

میچ کی اہمیت

آج کا میچ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے ، اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر  آسٹریلیا پہلی ، بھارت دوسری ، نیوزی لینڈ تیسری اور انگلینڈ چوتھی جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر  موجود ہے ۔ اگر انگلینڈ آج کا میچ ہار جائے اور پاکستان اپنا  آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کیخلاف جیت جائے تو انگلینڈ چوتھی سے پانچویں  اور پاکستان پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر سرک جائے گا۔