Tuesday, April 23, 2024

انگلینڈ کا تیز پچوں پر مقابلہ کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی مشینوں سے باﺅلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس

انگلینڈ کا تیز پچوں پر مقابلہ کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی مشینوں سے باﺅلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس
June 2, 2016
لاہور (92نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کی اسکل کیمپ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انگلینڈ کی تیز آوٹ فیلڈ کامقابلہ کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو مشین سے کیچ پکڑنے کی پریکٹس کرائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں تیز پچز اور جیمز اینڈرسن کی گولی کی رفتار سے آنے والی گیندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بلے بازوں کو مشین پر پریکٹس کروائی گئی۔ تیز آوٹ فیلڈ کیلئے بھی کوچز نے مشین پریکٹس کا سہار ا لے لیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضما م الحق کا ٹیم کی حتمی سلیکشن کیلئے ساتھی سلیکٹرز اور کپتان مصباح الحق سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے کامیاب فاسٹ باولرز کو ذہن میں رکھ کر پریکٹس کر رہے ہیں۔ مڈل اور لوئر آرڈر سے اچھے رنز حاصل کرنے کیلئے اوپنرز کو بھی رنز بنا نا ہونگے۔ محمدحفیظ کی کلینیکل فٹنس تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ دورہ انگلینڈ کےلئے پی سی بی کو بتیس ویزے موصول ہوگئے۔ محمدعامر کو تاحال ویزا جاری نہیں ہو سکا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آئندہ دو چار روز میں عامر کا ویزا جاری ہو جائیگا۔ قومی ٹیم اٹھارہ جبکہ اے ٹیم ستائیس جون کودورہ انگلینڈ پرروانہ ہوگی۔