Thursday, April 25, 2024

انگلینڈ نےبھارت کو 31 رنزسے شکست دے دی

انگلینڈ نےبھارت کو 31 رنزسے شکست دے دی
June 30, 2019

برمنگھم (92 نیوز) کرکٹ ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنزسے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے بھارت کو جیت  کے لیے 338رنز کا ہدف دیا تھا۔

برمنگھم کے ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا دھواں دھار آغاز کیا۔

دونوں اوپنرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

جیسن روئے 66 رنز بنا کرکلدیپ یادیو کا شکار بنے جس کے بعد 205 کے مجموعے پر  جونی بیرسٹو بھی 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، 109 گیندوں پر مشتمل اننگز میں بیرسٹو 6 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

کپتان اوئن مورگن کے آؤٹ ہونے کے بعد جوئے روٹ اور اسٹوکس نے شاندار کھیل پیش کیا جس کی بدولت انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

میزبان انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو 111، بین اسٹوکس 79 اور جیسن روئے 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے محمد شامی نے 5، بھمرا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو میچ میں جیت لازمی درکار ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں ایکشن اور سنسنی سے بھر پور مقابلے جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں شائقین کرکٹ کو آج ایک اور بڑامیچ دیکھنے کو ملے گا۔

 برمنگھم میں بھارت اور انگلینڈ ہوں گے آمنے سامنے۔ میزبان ٹیم ایونٹ میں بقا کی جنگ لڑے گی۔ شکست کی صورت میں انگلش ٹیم کے لیے فائنل فور میں جگہ بنانے  میں مشکل ہو سکتی ہے۔

 مورگن الیون کو ناک آؤٹ مرحلےمیں پہنچنے کے لیے اگلے دونوں میچز میں فتح درکار ہے۔ انگلش ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر جبکہ بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔