Thursday, April 25, 2024

انگلینڈ پہلی اننگز میں کم اسکور بنا کر بھی جیتنے والی پہلی ٹیم ‏

انگلینڈ پہلی اننگز میں کم اسکور بنا کر بھی جیتنے والی پہلی ٹیم ‏
August 26, 2019
لیڈز(مانیٹرنگ ڈیسک )انگلینڈ نے ایشز سیریز کے تیسرے میچ میں دو نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے ۔ انگلینڈکی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں67رنز بنا کر اؤٹ ہوئی۔کم سکور کے باوجود 132سال بعد انگلینڈ ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس جیت کیساتھ ہی انگلینڈ نے چوتھی اننگز میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنا 91 برس پراناریکارڈ توڑ دیا۔ انگلش ٹیم نے 1928ء میں آسٹریلیا کیخلاف ہی 332 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے تعاقب می انگلش ٹیم پہلی اننگز میں صرف 67 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جوئے ڈینلی نے 12 رنز بنائے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکا ۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 246 رنز بنا پائی ،359 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں محتاط انداز اپنایا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے ۔ پہلی اننگز میں 8 رنز بنائے والے بین اسٹوکس  نے دوسری اننگز میں 135 رنز بنائے اورناٹ آؤٹ رہے ، انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیاگیا۔ دوسری اننگز میں کپتان جوئے روٹ نے 77اور جوئے ڈینلی نے 50 اسکور بنائے ۔