Saturday, May 11, 2024

انگلینڈ پچیس سال بعد یورو فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ پچیس سال بعد یورو فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
July 4, 2021

لندن (92 نیوز) انگلینڈ پچیس سال بعد یورو فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ کوارٹر فائنل میں یوکرائن کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ناک آؤٹ کیا۔

یورو فٹبال کپ  کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے لائن اپ مکمل ہو گیا۔ انگلینڈ اور ڈنمارک نے  ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

انگلینڈ کی ٹیم کا  کوارٹر فائنل میں  یوکرائن کی ٹیم سے مقابلہ ہوا۔ انگلش ٹیم نے حریف ٹیم  پر میچ کے آغاز پر ہی گرفت مضبوط رکھی اور ہیری کین نےمیچ کے چوتھے منٹ میں گول داغ  کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ پہلے ہاف میں انگلش ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں  بھی انگلش ٹیم نے شاندار  کھیل کا مظاہرہ  کیا  اور مزید تین گول اسکور کر کے چار صفر سے میچ اپنے نام کر کے 25 سال بعد یورو فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

انگلینڈ کی جیت  پر شائقین نے بھرپور جشن منایا۔ سڑکوں پر شائقین اور پولیس کے درمیان جھڑپین بھی ہوئیں۔ برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن نے انگلینڈ ٹیم کو سیمی میں فائنل پہنچنے پر مبارکباد دی۔

یورو کپ کے ایک دوسرے کوارٹر فائنل میں ڈنمارک نے جمہوریہ چیک کو دو، ایک سے شکست دی۔