Saturday, April 20, 2024

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا‘ سٹوکس کی واپسی

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا‘ سٹوکس کی واپسی
September 1, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد انگلینڈ نے ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش آل راونڈر بین سٹوکس بھی واپس آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے قومی سلیکٹر جیمز وٹیکر نے سات ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان کے کھلاڑی وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ نئی انگلش ٹیم میں بین سٹوکس کے علاوہ جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں جوروٹ، ایلکس ہیلز، مارک وڈ اور معین علی شامل ہیں جبکہ لیام ڈاوسن، کرس ووکس اور جیمز ونس ٹی ٹوینٹی سکواڈ سے آوٹ ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی مکمل ٹیم این مورگن، معین علی، سام بیلنگز، جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، ڈیوڈ ولی، ٹیمل ملز اور مارک وڈ پر مشتمل ہوگی۔