Saturday, April 27, 2024

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے 10 اوورز میں لگاتار باؤنڈری کا دیدار کرایا

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے 10 اوورز میں لگاتار باؤنڈری کا دیدار کرایا
May 20, 2019
لیڈز ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کیخلاف پانچویں ون ڈے کے پہلے دس اوورز میں ہر اوور میں کم از کم ایک چوکا لگایا گیا۔ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے 10 اوورز میں بار بار باؤنڈری کا دیدار کرایا۔ پہلے اوور کی پہلی ہی دو گیندوں پر وینس نے حسن علی کو دو چوکے لگائے ، دوسرا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کیا ، جس کی تیسری گیند پر وینس نے پھر چوکا لگایا۔ تیسرے اوور میں حسن علی کو تیسری اور چوتھے گیند پروینس نے پھر چوکے لگائے ۔ شاہین آفریدی نے چوتھا اوور کیا جس کی پہلی ہی گیند کو بریسٹو نے  باؤنڈری سے باہر پھینکا ۔ پانچواں اوور محمد حسنین نےکیا جس کی پہلی گیند پر بریسٹو اور چھٹی گیند پر وینس نے چوکا لگایا۔چھٹا اوور شاہین آفریدی نے کیا جس کی تیسری گیند کوبریسٹون نے باؤنڈری سے باہر پھینک دیا۔ ساتواں اوور محمد حسنین  نے کیا جس کی دوسری گیند پر بریسٹو نے چوکا لگا دیا۔آٹھویں اوور کی دوسری گیند پروینس نے شاہین آفریدی کو چوکا لگایا۔ نواں اوور محمد حسنین نے کیا جس کی پہلی ، دوسری اور چوتھی گیند پر جوئے روٹ نے چوکے لگائے ۔ نوواں اوور  عماد وسیم نے کرایا جس کی پہلی ، تیسری اور چوتھی  گیند باؤنڈری سے باہر گئی ۔پہلا چوکا بریسٹو جبکہ دوسرا  اور تیسرا جوئے روٹ نے لگایا۔ دسواں اوور حسن علی نے پھینکا جس کی پہلی گیند پر جوئے روٹ  اور چھٹی گیند پر بریسٹو نے چوکے داغے ۔