Friday, April 19, 2024

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی
July 18, 2021

لیڈز (92 نیوز) انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ قومی ٹیم 201 رنز کے ہدف کے جواب میں نو وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلینڈ کی ٹیم 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جوز بٹلر 59 ،لیونگ اسٹون38 اور معین علی 36 رنز بنا کر نمایاں  بلے باز رہے۔ محمد حسنین نے تین ، عماد وسیم اور حارث روف  نے دو  دو  وکٹیں  حاصل کی۔

قومی ٹیم نے 201 رنز کا تعاقب شروع کیا تو کپتان بابر اعظم 22 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ صہیب مقصود 15، محمد رضوان 37 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔ حفیظ دس، فخر زمان 8 ،عماد وسیم 20 رنز بنا سکے ۔ شاداب خان 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے ثاقب محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ معین علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان اور انگلینڈ میں تیسرا ٹی توئنٹی بیس جولائی کو مانچسٹر میں ہو گا۔